اسحاق ڈار کا او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے کامیاب انعقاد پر زور

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آئندہ برس پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے کامیاب انعقاد پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں آئندہ برس منعقد ہونے والی نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی سیکریٹریٹ اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے کانفرنس کو کامیابی سے منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کو فروغ دینے میں پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ آئندہ کانفرنس او آئی سی کے دائرہ کار اور اس سے آگے خواتین کے امور کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔

اجلاس میں وزرا برائے قانون و انصاف، آئی ٹی و ٹیلی کام، مشیر خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکریٹریز کابینہ ڈویژن، مذہبی امور، انسانی حقوق، پاکستان کے او آئی سی میں مستقل نمائندے اور وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینیئر حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں