اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا مرحلہ

الیکشن کمیشن کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ آفیسرز کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔  جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔

اپیلوں اور حتمی فہرست کا شیڈول

امیدواروں کی اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔ ٹربیونلز ان اپیلوں کا فیصلہ 9 سے 13 جنوری تک کریں گے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔ انتخابی نشان بھی 16 جنوری کو ہی الاٹ کیے جائیں گے۔

نتائج کی تکمیل

انتخابی شیڈول کے مطابق پولنگ کے بعد 16 سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا یہ مرحلہ مکمل طور پر طے شدہ ضابطہ کار کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

لاہور میں ٹریفک اصلاحات کے مثبت اثرات، 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی

ڈھاکا میں عاطف اسلم کا کنسرٹ اچانک منسوخ، وجہ کیا بنی؟

جنرل باجوہ نے ٹیک اوور کی دھمکی دی، فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف کا دعویٰ

 برسلز میں پاک عراق وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل