ٹیکس کلیکشن میں سندھ سب سے آگے، معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، بلاول بھٹو

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ٹیکس کلیکشن میں سندھ سب سے آگے ہے، معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔

لاہور میں صنعت کاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں تاجر طبقے کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور پارٹی تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر اصلاحات پر پیشرفت، ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان ہے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے یہ قابلِ فخر بات ہے کہ چین جیسے بڑے ملک کے ساتھ ہماری شراکت داری مضبوط ہے۔ اب یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ اس تعاون کو مزید بہتر کیسے بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے تاجروں کو چاہیے کہ وہ ایکسپورٹس کو مزید وسعت دینے کی کوشش کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سابق حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ معیشت کو سخت اقدامات کے ذریعے چلانا چاہتی تھیں، جبکہ ان کے نزدیک معاشی استحکام محبت اور بہتر حکمتِ عملی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، محکمے میں ڈیجیٹل نظام کا فروغ نہایت ضروری ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق وزیراعظم اور ان کی ٹیم معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی مشکلات صرف ایک صوبہ حل نہیں کر سکتا، تمام اکائیوں کو مل کر ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس سروسز پر سیلز ٹیکس جمع کرنے کا اختیار آیا جس سے ریونیو میں واضح بہتری آئی۔

اپنے پارٹی منشور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے غریب عوام کو 200 یونٹس تک بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور اب اس سہولت کو سولر سسٹمز کے ذریعے فراہم کرنے کی جانب جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانا مہنگا، پراپرٹی ٹیکس شرح میں بڑی تبدیلی

انہوں نے مزید کہاکہ یہ کام یکدم ممکن نہیں، لیکن حکومت اس کا ماحول دوست حل نکالے گی اور بجلی کے مسائل کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل