پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن طاہر پرویز کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور کر لی گئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور اس کے لیڈر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کے خلاف ہر محاذ پر کام کرنے والے افراد اور جماعتوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
قرارداد میں یہ بھی زور دیا گیا کہ ایسے لوگ جو بھارت جیسے پانچ گنا بڑے دشمن ملک کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، انہیں ملک کے خلاف بیان بازی اور انتشار پھیلانے پر سزا دی جائے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ چاہے وہ لیڈر کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں، انہیں ملکی قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے اور قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا
پنجاب اسمبلی نے ملک کے استحکام اور حفاظت کے لیے کام کرنے والے اداروں، ان کے نوجوانوں اور سربراہان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔













