نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد، امریکا میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں اضافہ

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی امیگریشن و وِکس حکام اور وکلاء کے مطابق، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر حملے کے بعد امریکا میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر حملے کا شبہ ایک افغان نژاد شخص پر ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا ادارے اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹ میں ایک حالیہ واقعے کا ذکر کیا گیا۔ رپورٹ میں رضاکار جیزل گارسیا( جو تارکین وطن کو آباد کرنے میں معاونت کرتی ہیں)کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک افغان خاندان کے سربراہ کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے دفتر میں چیک ان کے لیے لے جایا گیا۔ جیسے ہی وہ دفتر میں داخل ہوئے، انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ حالانکہ یہ افغان خاندان قانونی تقاضوں کو پورا کر رہا تھا اور ہر ملاقات پر رپورٹ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھ لیں امریکا میں ایک اور افغان شہری گرفتار، داعش کی حمایت کا الزام

 یہ خاندان طالبان کے خطرات کے باعث افغانستان سے فرار ہوا تھا، کیونکہ والدہ کے والد نے امریکی فوج کی مدد کی تھی۔ گارسیا نے نام ظاہر نہیں کیا تاکہ دیگر رشتہ داروں کی گرفتاری کے خطرے سے بچا جا سکے۔

 گرفتاریوں کا دائرہ اور پس منظر

26 نومبر کے حملے کے بعد، تقریباً 2 درجن افغان شہریوں کو امریکا میں گرفتار کیا گیا، زیادہ تر شمالی کیلیفورنیا میں۔ سکرامنٹو، جو ملک کی بڑی افغان کمیونٹی کا گھر ہے، میں رضاکاروں نے کم از کم 9 گرفتاریوں کا مشاہدہ کیا، جن میں افغان مردوں کو فوری رپورٹ کرنے کے لیے دفتر بلایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں ایک اور افغان نژاد شخص گرفتار، سوشل میڈیا پر بم بنانے کی دھمکی دینے کا الزام

گرفتار شدگان میں سے کئی نے پچھلے 2 سال میں امریکی سرحد پر پناہ گزینی کی درخواست دی تھی، جبکہ دیگر وہ افغان شہری ہیں جو سابقہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے تحت Operation Allies Welcome کے ذریعے امریکا آئے تھے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اعلان کیا کہ سابقہ ٹرمپ انتظامیہ تمام افغان شہریوں کی دوبارہ جانچ کر رہی ہے جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دوران امریکا آئے تھے۔

 قانونی پہلو اور وکلاء کی تشویش

کچھ گرفتاریوں میں شہریوں پر کوئی سابقہ جرائم کا ریکارڈ نہیں ہے۔ شمالی کیلیفورنیا کی وکیل وہیدہ نورزاد نے بتایا کہ ان کے 2 افغان کلائنٹس، جو حال ہی میں جنوبی سرحد کے ذریعے آئے تھے، کو امریگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے گرفتار کیا۔

رضاکار گارسیا نے بتایا کہ سکرامنٹو کے وفاقی دفتر میں افغان شہریوں کو صبح 6 بجے سے بلایا گیا اور ایک ایک کر کے گرفتار کیا گیا۔ اکثر افراد کے پاس پہلے ہی اینکل مانیٹر موجود تھے۔

 اقدامات اور اثرات

حالیہ گرفتاریوں کے بعد امریکی حکومت نے کئی امیگریشن قوانین سخت کر دیے، بشمول پناہ گزینی کی درخواستوں کو عارضی طور پر روکنا، مخصوص ممالک کے امیگرنٹس کے لیے سخت جانچ اور افغان شہریوں کے امیگریشن کیسز اور ویزا پر پابندی۔

مزید پڑھیں: امریکا: افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل

افغان کمیونٹی کے کارکنان اور وکلاء نے اسے ایک پوری آبادی کو اجتماعی سزا کے مترادف قرار دیا ہے، جس میں وہ افغان شامل ہیں جنہوں نے 2 دہائیوں تک امریکی فوج کے ساتھ کام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں