قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی، اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل وقار چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن کے خلاف نیب کی ریکوری کے اعداد و شمار درست اور شفاف ہیں۔
ان کے مطابق ہمارے ریکوری کے اعداد و شمار حیران کن طور پر بالکل درست ہیں۔ اگر کسی کو شک ہے تو پوچھے، ہم ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں۔
نیب نے بدعنوانی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کرپشن کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے کوہستان کا 40 ارب روپے کا میگا اسکینڈل، نیب نے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے
واک کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی/اسلام آباد وقار چوہان نے کہا کہ انسدادِ کرپشن مہم میں عوام کی بھرپور شرکت حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی کال پر انسدادِ کرپشن واک میں شرکت پر میں سب کا شکرگزار ہوں، ہر طبقہ فکر کے افراد کا یہاں موجود ہونا قابلِ دید ہے۔
وقار چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن کے خلاف نیب کی ریکوری کے اعداد و شمار درست اور شفاف ہیں۔
ان کے مطابق ہمارے ریکوری کے اعداد و شمار حیران کن طور پر بالکل درست ہیں۔ اگر کسی کو شک ہے تو پوچھے، ہم ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں۔
ڈی جی نیب نے کہا کہ بدعنوانی کے بڑے بڑے کیسز پر نیب نے تیز رفتار کارروائیاں کیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسے مقدمات جو 20 سال سے زیرِ التوا تھے، وہ صرف دو ماہ میں حل ہوگئے۔
وقار چوہان نے اس کارکردگی کو ادارے کی نیک نیتی اور محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے خاص فضل و کرم سے یہ ممکن ہوا۔













