پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر حیدر علی کی عبوری معطلی واپس لے لی ہے۔ حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ الزامات سے بری ہونے کے بعد سے کسی مقابلہ جاتی کرکٹ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر پولیس نے کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد پر خارج کردیا
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ بی پی ایل کے لیے محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافے اور احسان اللہ کو بھی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
حیدر علی پاکستان کی جانب سے 35 ٹی 20 اور 2 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ وہ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب مانچسٹر کی ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مقامی پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پاکستانی کرکٹرز کے تنازعات، حیدر علی تک کی طویل کہانی
پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کو معطل کر دیا تھا۔ مانچسٹر پولیس نے 25 ستمبر کو کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالت میں مقدمہ بھیجنے کے لیے کافی شواہد نہیں ملے۔














