’مجھے ندیم نانی والا پسند آگیا ہے‘، شیر افضل مروت کی ویڈیو وائرل

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا کے مقبول ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے۔

صحافیوں کی جانب سے سوال پر شیر افضل مروت نے ابتدائی طور پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اس کی نانی کو کیا ہوا ہے؟‘ جس پر صحافیوں نے وضاحت کی کہ ندیم کو نانی نے پالا تھا، اسی وجہ سے اس نے سوشل میڈیا پر اپنا نام ندیم نانی والا رکھا ہے۔

وضاحت سننے کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ ’پھر تو وہ بہت کمال کا آدمی ہے۔ اس کی نانی کو اللہ خوش رکھے، وہ ہماری بھی نانی ہو گئی ہے۔ مجھے ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے‘۔

رجب بٹ کے حوالے سے سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتے، البتہ اگر وہ ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آ گئے ہیں تو کچھ وقت ملک میں گزار لیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے لیے پاکستانی عدالت کا اہم فیصلہ

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے 10 روزہ راہداری ضمانت مل گئی ہے۔ عدالت نے دونوں کی گرفتاری دس دن تک روک دی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ اس دوران متعلقہ ٹرائل کورٹس سے رجوع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی