دنیا بھر میں انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد پہاڑی ماحولیاتی نظام اور وہاں بسنے والی کمیونٹیز کے مسائل سے متعلق آگاہی بڑھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو 2003 میں باقاعدہ تسلیم کیا، ایک سال بعد جب 2002 کو انٹرنیشنل ایئر آف ماؤنٹینز قرار دیا گیا تھا۔ پہاڑ دنیا کو پانی، معدنیات اور زرعی وسائل فراہم کرتے ہیں اور دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی انہی علاقوں میں آباد ہے۔
Mountains are home to 1+ billion people, and are a key source of food & fresh water.
Yet, the climate crisis & overexploitation present serious threats to mountains.
Thursday’s #MountainDay is an opportunity to highlight the need to protect mountain ecosystems & species. pic.twitter.com/r1QCMQebrK
— United Nations (@UN) December 11, 2025
پہاڑ دنیا کی نصف سے زیادہ بائیو ڈائیورسٹی ہاٹ اسپاٹس کا گھر ہیں، اسی لیے اقوام متحدہ کے مطابق پہاڑی ماحولیاتی نظام کا تحفظ ناگزیر ہے۔ انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے ان چیلنجز پر روشنی ڈالتا ہے جن میں کلائمیٹ چینج، جنگلات کی کٹائی اور غیر قانونی کان کنی شامل ہیں۔
یہ تھیم اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ گلیشیئرز پہاڑی علاقوں اور ان سے باہر بسنے والی آبادیوں کے لیے پانی، خوراک اور معاشی وسائل کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے تقریباً 70 فیصد فریش واٹر ذخائر گلیشیئرز میں موجود ہیں۔
تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز ایک عالمی خطرہ
یو این کے مطابق گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے سے زمین بھر میں آب و ہوا، زرعی نظام، صاف توانائی، پانی کی دستیابی اور اربوں افراد کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے اور تباہ کن سیلاب کی وارننگ جاری
گلیشیئرز اور پرما فراسٹ کے پگھلنے سے سیلاب، گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹس، لینڈ سلائیڈز اور زمینی کٹاؤ میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے ندی کنارے آباد آبادیوں اور اہم انفراسٹرکچر کو شدید خطرات لاحق ہیں۔













