جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’جدہ پڑھتا ہے‘ کے عنوان کے ساتھ جدہ سپر ڈوم میں جدہ بک فیئر 2025 کا افتتاح ہو گیا۔ امسال 24 ممالک سے ایک ہزار سے زائد پبلشنگ ہاؤسز کی شرکت نے اسے شہر کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع بنا دیا ہے۔
جدہ میں گزشتہ روز کو ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن نے ’جدہ پڑھتا ہے‘ کے عنوان کے ساتھ جدہ بک فیئر 2025 کا افتتاح کیا، جو شہر کے نمایاں سالانہ ثقافتی میلوں میں سے ایک ہے۔ میلے میں 24 ممالک سے ایک ہزار سے زائد مقامی و بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز اور ایجنسیاں 400 سے زیادہ اسٹالز کے ساتھ شریک ہیں، جس سے یہ علاقائی سطح پر تخلیقی تبادلے اور علمی سرگرمیوں کا بڑا مرکز ثابت ہو رہا ہے۔

پبلشنگ جنرل ڈیپارٹمنٹ کے جنرل مینیجر بسام البسام نے بتایا کہ 2021 سے جب سے کمیشن نے سعودی بک فیئرز کی باقاعدہ تنظیم سنبھالی ہے، وزٹرز کی تعداد اور اشاعتی اداروں کی فروخت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق کمیشن ملک میں ادب، اشاعت اور ترجمے کے شعبوں کی بہتری کے لیے جامع اصلاحات اور تعاون پر مبنی مختلف پروگرامز پر کام کر رہا ہے، جن کا مقصد معیار کو بہتر بنانا اور شعبے کی مجموعی کارکردگی کو بلند کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلائی جناح نے کراچی سے جدہ کے لیے روزانہ نان اسٹاپ پرواز کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ کمیشن نہ صرف مقامی قواعد و ضوابط کو جدید بنا رہا ہے بلکہ بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے سعودی ثقافت کو عالمی کتاب میلوں میں نمایاں بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

اس سال پہلی بار میلے میں مقامی فلم پروڈکشن پروگرام بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت ’ضو‘ فلم سپورٹ پروگرام کے تحت تیار کی گئی معروف سعودی فلموں کی اسکریننگ ہوگی۔ یہ اقدام سعودی ویژوئل اسٹوری ٹیلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ثقافتی و فنون کے شعبوں کے باہمی امتزاج کو فروغ دیتا ہے۔

میلے میں 170 سے زائد ثقافتی سرگرمیاں، جن میں پینل ڈسکشنز، لیکچرز، مشاعرے، اور ورکشاپس شامل ہیں، اس بات کا ثبوت ہیں کہ جدہ بک فیئر ایک جامع ثقافتی پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔ بچوں کے لیے مخصوص سیکشن میں تخلیقی سرگرمیاں اور انٹرایکٹو سیشن ان میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔

2025 کے ’سالِ دستکاری‘ کی مناسبت سے ہنڈی کرافٹس کارنر میں سعودی روایتی دستکاریوں کی نمائش بھی رکھی گئی ہے، جب کہ مینگا و اینیمی زون اور ڈسکاؤنٹ بکس سیکشن نوجوانوں اور کتاب دوستوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

سعودی بچوں کی کتابوں کی معروف پبلشنگ کمپنی ’قادی و رمادی‘ اپنی 20ویں سالگرہ مناتے ہوئے خصوصی ایڈیشنز کے ساتھ میلے میں شریک ہے۔ اس کی بانی ثریا بطرجی نے کہا کہ بچوں میں مطالعے کی شوق کی بنیاد پانچ ماہ کی عمر سے ہی رکھنی چاہیے، جب والدین کی کہانی سنانے کی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

میلے کے پہلے روز نوجوان زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جدہ سے 16 سالہ سارہ المالکی نے بتایا کہ وہ بچپن سے اس میلے کا حصہ رہی ہیں اور ان کے لیے ہفتے کا آغاز یہاں سے کرنا ایک خاص روایت بن چکا ہے۔ ’’یہ میلہ میرے لیے گھر جیسا ہے، میں ہر سال اس کے ساتھ بڑی ہوتی جا رہی ہوں،‘‘ انہوں نے کہا۔

جدہ بک فیئر 2025 اس سال ایک بار پھر ثابت کر رہا ہے کہ یہ نہ صرف کتابوں کا میلہ ہے بلکہ ایک وسیع تر ثقافتی تہوار ہے جو تخلیق، تعلیم اور فنون کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان سے باہر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے متعلق افغان علما کے اعلامیے کا مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے خیر مقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں