واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک تفصیلی رہنمائی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گروپ سے بطور ممبر کیسے باہر نکلا جائے، گروپ ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں کیا ہوتا ہے اور پرائیویسی سے متعلق کن کن آپشنز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے فارورڈنگ انٹرفیس کو نیا روپ دے دیا، شیئرنگ مزید آسان

واٹس ایپ کے مطابق اگر کوئی صارف گروپ چھوڑتا ہے تو اس کا نوٹیفکیشن صرف گروپ ایڈمنز کو جاتا ہے، جبکہ گروپ ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں چیٹ ہسٹری صارف کے فون سے مکمل طور پر مٹ جاتی ہے۔ گروپ چھوڑنے والے فرد کا نام، نمبر اور ممکنہ طور پر پروفائل تصویر گروپ انفورمیشن میں پاسٹ ممبرز لسٹ میں 60 دن تک دیکھی جا سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیلیٹ کیا گیا گروپ دوبارہ بحال نہیں کیا جا سکتا، اور دوبارہ شامل ہونے کے لیے ایڈمن سے دوبارہ دعوت لینا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کوئی گروپ کسی کمیونٹی کا حصہ ہو تو اسے چھوڑنے پر صارف کمیونٹی سے بھی خارج ہو جاتا ہے۔

گروپ چھوڑنے کے لیے صارف چیٹ اوپن کرکے گروپ نام پر کلک کرتا ہے، جہاں Exit Group کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ واٹس ایپ نے واضح کیا کہ گروپ چھوڑتے وقت صارف چاہے تو گروپ رپورٹ بھی کر سکتا ہے، جس میں آخری 5 میسیجز واٹس ایپ کو بھیجے جاتے ہیں، تاہم گروپ کے کسی رکن کو اس رپورٹ کا علم نہیں ہوتا۔

ایپ کے مطابق Exit Group کے ذریعے صارف گروپ سے باہر تو ہو جاتا ہے لیکن چیٹ ہسٹری برقرار رہتی ہے، جبکہ Exit and Delete for me سے گروپ چیٹ مکمل طور پر حذف ہو جاتی ہے اور میڈیا بھی ڈیوائس گیلری سے مٹ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ اپ ڈیٹس: سخت ترین سیکیورٹی سیٹنگز کا نیا آپشن بھی شامل

واٹس ایپ نے مزید کہا کہ گروپ ایڈمنز ہی گروپ کو تمام ممبرز کے لیے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، جبکہ صارفین اپنے گروپ پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے یہ بھی طے کر سکتے ہیں کہ انہیں کون گروپس میں شامل کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟