سڈنی میں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم کی فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

اتوار کی شام ہونے والے اس خونی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس وقت بونڈی میں یہودی کمیونٹی کے افراد مذہبی تہوار حنوکا منا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سڈنی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب، فائرنگ کرنے والا ملزم افغانی نکلا

ان کے مطابق حملہ آوروں نے دانستہ طور پر یہودیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی اکثریت آسٹریلوی شہریوں پر مشتمل ہے۔

انتھونی البانیز نے یہودی کمیونٹی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کے تحفظ کے لیے آئندہ مزید سخت اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد کے ذریعے نہ صرف یہودی کمیونٹی بلکہ آسٹریلیا کے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو بھی سراہا اور کہا کہ فوری ردعمل کے باعث کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

واضح رہے کہ بونڈی بیچ کے قریب ایک بلند مقام سے 2 مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 37 زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے دوران ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، جبکہ دوسرے حملہ آور کو 43 سالہ مسلم شہری احمد ال احمد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابو میں لیا۔

مزید پڑھیں: سڈنی فائرنگ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر کئی جانیں بچانے والا مسلمان شہری احمد ہیرو قرار

اس دوران احمد ال احمد خود بھی 2 گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

احمد ال احمد نے نہ صرف مسلح شخص کو دبوچا بلکہ اس سے اسلحہ چھین کر گرفتاری کو ممکن بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش