پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کا دائرہ کار وسیع، پورٹ قاسم اور ریکوڈک سے اہم معاہدے طے پاگئے

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل (پی آئی بی ٹی) نے اپنے کاروباری دائرہ کار میں نمایاں توسیع کرتے ہوئے پورٹ قاسم اتھارٹی اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ نئے معاہدے کر لیے ہیں۔

کمپنی نے ان معاہدوں کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا، کنٹری مینیجر ضرار جمالی

مذکورہ خط کے مطابق، ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ ہونے والے نئے معاہدے کے بعد پی آئی بی ٹی اب سونے اور تانبے کے کارگو کنسنٹریٹ کی ہیڈلنگ، اسٹوریج اور برآمد کی سہولیات فراہم کرے گا۔

اس پیش رفت کو کمپنی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے پی آئی بی ٹی کی خدمات روایتی بلک کارگو سے آگے بڑھ کر قیمتی معدنیات تک پھیل جائیں گی۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ کارگو کنسنٹریٹ سے متعلق نیا معاہدہ طے پا چکا ہے، جس کے نتیجے میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ بھی ایک سپلیمنٹری امپلی مینٹیشن ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس اضافی معاہدے کے ذریعے ریکوڈک منصوبے سے برآمدات کے لیے درکار آپریشنل اور انتظامی فریم ورک کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کے بعد پی آئی بی ٹی کو ریکوڈک سے معدنیات کی برآمد کے لیے اضافی مراعات اور خصوصی حقوق حاصل ہو گئے ہیں، جو کمپنی کی مسابقتی حیثیت کو مزید مستحکم کریں گے۔

مزید پڑھیں: ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا

ماہرین کے مطابق ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے بڑے معدنی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، اور پی آئی بی ٹی کی شمولیت نہ صرف کمپنی کی آمدنی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے بلکہ ملکی برآمدات اور بندرگاہی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کا امکان ہے۔

یہ پیش رفت اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستان میں لاجسٹکس اور پورٹ انفراسٹرکچر کو معدنی شعبے سے جوڑنے کی عملی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور