پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کی جانب قدم، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کے وزیراعظم کے وژن کی تکمیل میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارے یونیورسل سروس فنڈ، عالمی سطح پر معروف انٹرنیٹ سوسائٹی گلوبل ڈیولپمنٹ انکلوژن پارٹنرشپ، نیا ٹیل اور ڈے مو کے تاریخی اشتراک سے ’جھگی والا کمیونٹی نیٹ ورک‘ کے قیام کا اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی اصلاحات: پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر میں غیرمعمولی رفتار سے ترقی

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پروقار تقریب میں یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر چوہدری مدثر نوید نے اپنے استقبالیہ خطاب میں یو ایس ایف کی اب تک کی نمایاں کارکردگی پر تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے دور دراز گاؤں جھگی والا میں کمیونٹی نیٹ ورک کے قیام کو وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کی متحرک قیادت اور واضح ہدایات کا ثمر قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ پسماندہ علاقوں میں صرف کنیکٹیویٹی فراہم نہ کی جائے، بلکہ مقامی افراد، خصوصاً خواتین کو ڈیجیٹل خواندگی کے ذریعے کنیکٹیویٹی کے مثبت استعمال سے بھی آگاہ کیا جائے۔

’انٹرنیٹ سوسائٹی کے ساتھ یہ منفرد کاوش اسی قومی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کی ایک مضبوط کڑی ہے۔‘

تقریب سے اپنے خطاب میں انٹرنیٹ سوسائٹی کے سینیئر ڈائریکٹر نوید حق نے کمیونٹی نیٹ ورک کے کلیدی اہداف اور دیہی ترقی میں انٹرنیٹ سوسائٹی کے مقاصد سے شرکا کو آگاہ کیا۔

تقریب میں پالیسی ڈائیلاگ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پی ٹی اے کے ممبر کمپلائنس خاور صدیق کھوکھر، جی ایس ایم اے کی کنٹری ڈائریکٹر سائرہ فیصل، اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے وقار حیدر، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے سہیل منظور، گلوبل ڈیویلپمنٹ انکلوژن پارٹنرشپ کے وقاص حسن، اور نیاٹیل کے عقیل خورشید سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

مقررین نے دیہی کمیونٹی کو ڈیجیٹل دنیا سے مربوط کرنے کی اہمیت، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل انکلوژن کے تحت اقدامات اور ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم نے بڑا پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی

شرکا نے پسماندہ علاقوں میں کنکٹیویٹی کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں کی تکمیل، دیہات کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کی کاوشوں پر یونیورسل سروس فنڈ کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

کمیونیٹی نیٹ ورک کے قیام اور کنکٹیویٹی کے ذریعے دیہی علاقوں کے افراد کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اس تاریخی شراکت داری کو پاکستان میں ڈیجیٹل ایکویٹی اور دیہی علاقوں کی سماجی و ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘