سرگودھا میں ایک المناک واقعے میں پولیس موبائل ٹرین سے ٹکرانے کے باعث 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، جبکہ آئی جی پنجاب نے فوری طور پر رپورٹ طلب کرکے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز
سرگودھا کے علاقے میں ایس پی یو کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک ان کی پولیس موبائل ٹرین کی زد میں آ گئی۔ ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 دیگر زخمی ہوگئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کی فوری نگرانی کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایس پی یو سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شہدا کے اہلخانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔













