بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر سخت تنقید کی ہے اور وزیر اعلیٰ سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نتیش کمار نے یہ کیا کردیا؟ آپ ایک مسلم خاتون کو ایوارڈ دینے کے لیے بلا کر ان کی عزت افزائی کر رہے ہیں مگر پھر ان کے نقاب کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ کیا آپ کو مسلم ثقافت اور اس کی حساسیت کا علم نہیں ہے؟
View this post on Instagram
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ اسلام میں خواتین کا نقاب ایک مقدس عمل ہے اور کسی کو بھی اسے ہاتھ لگانے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ عزت دینے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف بے عزتی کرتے ہیں کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟ اداکارہ نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ میڈیا کے سامنے اس خاتون سے معافی مانگیں۔ عورت کے ساتھ ظلم اور عزت اور برقعے کے ساتھ کھیلنا برداشت نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اتارنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور وزیر اعلیٰ کے خلاف استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔














