بہار کے وزیراعلیٰ نیتیش کمار کے ایک سرکاری تقریب کے دوران ڈاکٹر کا حجاب کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں ایک طرف سیاسی جماعتوں نے اسے شرمناک قرار دیا ہے اور ان کے خلاف ملک گیر تحریک شروع ہو گئی ہے وہیں دوسری جانب فلمی ستارے بھی نتیش کمار کے خلاف پھٹ پڑے۔
بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’دنگل‘ کی معروف اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عورت کی عزت کوئی کھلونا نہیں کہ اس کے ساتھ عوامی مقام پر کھیلا جائے۔
A woman’s dignity and modesty are not props to toy with. Least of all on a public stage. As a Muslim woman, watching another woman’s niqab being pulled at so casually, accompanied by that nonchalant smile, was so infuriating.
Power does not grant permission to violate…
— Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) December 15, 2025
ان کا کہنا تھا کہ طاقت کسی کو حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ نتیش کمار اس خاتون سے معافی مانگنی چاہیے۔
اس سے قبل بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو شرم نہیں آتی،عورت کے ساتھ ظلم اور عزت اور برقعے کے ساتھ کھیلنا برداشت نہیں ہوگا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اتارنے کی کوشش کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور ان کے خلاف تحریک شروع ہو گئی۔














