سیف علی خان کو معذوری کا خوف، اداکار نے اصل صورتحال بیان کردی

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے ساتھ جھڑپ کے دوران کچھ دیر کے لیے ان کے پیر میں احساس ختم ہو گیا تھا اور بستر پر پڑے رہنے یا معذور ہونے کا تصور خوفناک ہے جو ابھی بھی مجھے ڈراتا ہے۔

سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اس خوفناک تجرنے کے بارے میں بات کی جب حملہ آور ان کے گھر میں داخل ہو گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ  اس طرح کے حملے سے بچ گیا کیونکہ یہ بہت قریب سے ہوا تھا۔ میری ریڑھ کی ہڈی میں ایک چھوٹا سا زخم لگا تھا اور یہ فالج کا سبب بن سکتا تھا کیونکہ کچھ وقت کے لیے میرے پیر میں احساس ختم ہو گیا تھا

یہ بھی پڑھیں: حملہ آور کے پاس کتنے ہتھیار تھے؟ سیف علی خان نے مزید تفصیل بتادی

اداکار نے کہا کہ ہمیشہ کے لیے بستر پر پڑے رہنے یا معذور ہونے کا تصور خوفناک ہے اور ابھی بھی مجھے خوفزدہ کرتا ہے میں صحت مند ہونے پر شکر گزار ہوں اور یہی مجھے شکر گزار رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنی زندگی کو ایک نعمت سمجھتا آیا ہوں اور یہ تجربہ اس احساس کو اور مضبوط کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ شکر گزار رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ ہر دن ایک نعمت ہے۔ یہ واقعہ شاید اس احساس کو تھوڑا بڑھا گیا۔ میں ہمیشہ ایک خاص انداز میں زندگی گزارتا رہا ہوں یہ جانتے ہوئے کہ یہ ایک عظیم نعمت ہے اور ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم زندگی گزار سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :گرل فرینڈ کو چھوڑنے سے انکار پر پہلی ہی فلم سے نکال دیا گیا، سیف علی خان

خوفناک لمحے کو یاد کرتے ہوئے سیف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری نو زندگیاں ہیں۔ میں اکثر خطرناک حالات کے بہت قریب رہ چکا ہوں، اور یہ واقعہ بھی ان میں سے ایک تھا۔

انہوں نے ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے ٹاک شو ’ٹو مچ‘ میں بھی واقعے کی تفصیلات بتائیں جہاں انہوں نے کہا کہ حملہ آور ان کے بیٹے جے کے کمرے میں چھری کے ساتھ موجود تھا۔ سیف نے بتایا کہ انہوں نے اندھیرے میں لڑائی کی اور نوکرانی گیتا کی مدد سے حملہ آور کو قابو پایا گیا اور ایک کمرے میں بند کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں