بھارت میں مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر مغرب کی خاموشی سوالیہ نشان ہے: جے یو آئی کا ردعمل

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے بھارت میں مسلمان خاتون کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کی مذمت کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے خاتون کا نقاب کھیچنا بنیادی انسانی حقوق اور مشرقی اقدار کی توہین ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ کر اتارنے کا افسوسناک واقعہ، بھارت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی نااہلی کی تحریک چل پڑی

انہوں نے کہاکہ انڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ تسلسل سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ نے خاتون کا نقاب کھینچ کر پست ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔

اسلم غوری نے کہاکہ جانوروں کے حقوق پر واویلا مچانے والے  مغرب کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں ںے کہاکہ افغانستان میں خواتین کو نقاب کا پابند کرنے پر پوری دنیا شور مچاتی ہے، لیکن بھارت میں اس دلخراش واقعے کی خاموشی پر دنیا کی خاموشی انصاف کے خلاف ہے۔

اسلم غوری نے مزید کہاکہ اس واقعہ سے بھارت کے جمہوری اور سیکولر چہرے سے جھوٹا نقاب اتر گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مسلم خاتون کا نقاب نوچنے کے واقعے پر سینیٹر مشتاق احمد کا ردعمل

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب کے دوران مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ لیا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں