مشرقی وسطیٰ سے تعلق رکھنے والا سڈنی واقعے کا دوسرا ہیرو جسے دہشتگرد سمجھ کر فائر کھولا گیا

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بانڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے دوران ایک پناہ گزین نے شہریوں کی مدد کے لیے مداخلت کی، تاہم اسے پولیس کی فائرنگ اور موقع پر موجود بعض افراد کے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعے کی نئی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک باریش شخص سیڑھیاں چڑھ کر اُس پل کی طرف بڑھتا ہے جہاں دونوں حملہ آور پولیس کے نشانہ بازوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑے تھے۔ ویڈیو میں وہ ایک ہتھیار کو دہشت گردوں سے دور لات مارتے ہوئے دکھائی دیتا ہے، تاہم پولیس فائرنگ جاری رکھتی ہے جس پر وہ جان بچانے کے لیے جھک جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’تم آسٹریلیا کے ہیرو ہو‘ وزیرِاعظم انتھونی البانیز کی سڈنی کے ہیرو احمد الاحمد سے اسپتال میں ملاقات کی

جب پولیس زخمی حملہ آوروں کی جانب بڑھتی ہے تو بعض شہری اس پناہ گزین کو دہشت گرد سمجھ کر اس سے الجھ پڑتے ہیں۔

دوسرے ہیرو کی شناخت ایک مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کے طور پر ہوئی ہے، جن کی اہلیہ اور بچے آسٹریلوی شہری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے عارضی ویزا پر آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔

ان کی وکیل، امیگریشن قانون دان ایلیسن بیٹیسن کے مطابق، وہ ٹیکسی سے اترتے ہی فائرنگ کی آواز سن کر بھاگنے کے بجائے مدد کے لیے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ موکل کی امیگریشن حیثیت تاحال غیر یقینی ہے اور مستقل رہائش کا کوئی یقینی راستہ موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سڈنی: یہودیوں کی تقریب میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی

ادھر ایک اور مسلمان شہری، احمد ال احمد، جو شامی نژاد 43 سالہ پھل فروش ہیں، نے ایک حملہ آور کو قابو کیا اور اس دوران متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے لیے قائم کی گئی گو فنڈ می مہم میں تقریباً 10 لاکھ ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔

اتوار کی شام سڈنی کے ساحل پر 24 سالہ نوید اکرم اور اس کے 50 سالہ والد ساجد اکرم کی فائرنگ سے 10 سالہ بچی سمیت 15 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔ ساجد اکرم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا پولیس کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں