کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں توسیع، جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی شامل

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’محفوظ پنجاب‘کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دائرہ اختیار میں توسیع کر دی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد تحصیل کوہِ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان کو سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار

اس فیصلے کے تحت تحصیل راجن پور بھی سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں شامل کردی گئی ہے۔ اب سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرہ اختیار ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع تک محیط ہوگا، جس میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ کی سفارش اور کابینہ کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن نے 27 ستمبر 2019 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی ہے، جس کا مقصد جنوبی پنجاب میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانا بتایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب