بنگلہ دیش: قاتلانہ حملے میں زخمی طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی دوران علاج چل بسے

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے معروف نوجوان سیاسی رہنما عثمان ہادی جو حالیہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، دورانِ علاج انتقال کر گئے۔

عثمان ہادی جولائی میں حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والی طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما تھے اور طلبہ قائدین کے قائم کردہ سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ڈھاکہ، انقلاب منچہ پارٹی کے رہنما عثمان ہادی کو علاج کے لیے سنگاپور منتقل کرنے کا فیصلہ

عثمان ہادی کو گزشتہ جمعے ڈھاکا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی سرجری کی گئی۔

بعد ازاں بہتر علاج کے لیے ہفتے کے روز انہیں سنگاپور منتقل کیا گیا، تاہم وہ آج علاج کے دوران جانبر نہ ہو سکے۔

عثمان ہادی آئندہ بنگلہ دیشی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے کے خواہشمند تھے۔

گزشتہ روز سنگاپور کے وزیر خارجہ نے اسپتال میں ان کی عیادت کی اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ عثمان ہادی کی حالت تشویشناک ہے۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق عثمان ہادی پر ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں اب تک 14 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈھاکہ، انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر حملے کے ملزمان کی شناخت ہوگئی

ادھر ڈھاکہ میں عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے کے خلاف مظاہرین نے گزشتہ روز بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھی احتجاج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایچ ون بی ویزا انٹرویوز کی منسوخی پر بھارت کو پریشانی لاحق

دنیا کے صرف ایک دریا میں پائی جانے والی قدیم و نایاب مچھلی معدومیت کے خطرے سے دوچار

برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستانی ڈیمارش پر ردعمل، شواہد فراہم کرنے پر زور

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی