فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گاہک نے پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھانے پر تکرار کے بعد ریڑھی بان کو گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔
فیصل آباد میں ظلم کی انتہا
ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے جو مونگ پھلی کا ٹھیلا لگاتے تھے دو بھائیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
چھوٹا بھائی اسماعیل خان دماغ میں گولی لگنے سے جانبحق
جبکہ دوسرے بھائی کو زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال ٹو میں منتقل کر دیا گیا
فیصل… pic.twitter.com/kspBaJHM2f
— Sheikh saira sahiba (@ChotiSheikhni) December 20, 2025
پولیس کے مطابق، ملزم مدثر نے ریڑھی سے مونگ پھلی لی اور جب ریڑھی بان نے اسے روکنے کی کوشش کی تو گاہک نے فائرنگ کر دی۔
مزید پڑھیں: بھٹیوں پر مونگ پھلی بھوننے کا رواج دم توڑتا جارہا ہے، مگر کیوں؟
جاں بحق ریڑھی بان کا بھائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے خلاف ورثا نے احتجاج کیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔














