وینزویلا میں مسلح مداخلت انسانی المیہ ہوگی، برازیل کے صدر کا امریکا کو انتباہ

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل کے صدر لویس ایناسیو لولا دا سلوا نے ہفتے کے روز کہا کہ وینزویلا میں مسلح مداخلت ایک انسانی المیہ ہوگی، جبکہ امریکا کی جانب سے اس کے ہمسایہ ملک پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے وینزویلا کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تمام پابندی والے آئل ٹینکروں کے داخلے اور اخراج روکنے کا حکم دیا، تاکہ صدر نکولس مادورو کی حکومت کے اہم مالی ذرائع کو نشانہ بنایا جا سکے۔

لولا اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شائن باؤم نے اس ہفتے پہلے ہی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم ہفتے کے روز جنوبی برازیل کے شہر فوز دو ایگواسو میں جنوبی امریکی مرکوسر بلاک کے اجلاس کے دوران، لولا نے کہا کہ یہ اقدام دنیا کے لیے خطرناک مثال قائم کرے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا کا بحرالکاہل میں نیا حملہ، 4 افراد ہلاک، وینزویلا تنازع شدت اختیار کر گیا

انہوں نے مزید کہا کہ فلکلینڈز جنگ کے 4 دہائیوں بعد، جنوبی امریکا ایک بار پھر غیرعلاقائی فوجی طاقت کی موجودگی کا سامنا کر رہا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں لاطینی امریکی رہنماؤں نے وینزویلا میں جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے پرامن طریقے اختیار کرنے کا عہد کیا۔ اس بیان کی حمایت ارجنٹائن، پیراگوئے، پانامہ کے صدور اور بولیویا، ایکواڈور، پیرو کے اعلیٰ حکام نے بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی