20 سال سے لاپتا امریکی خاتون کا کیس، مشتبہ شخص کے کان کی تصویر سے پیش رفت کی امید

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں جنوری 2006 میں لاپتا ہونے والی جینیفر کیسے کے والدین کو امید ہے کہ جدید مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی ان کی بیٹی کے پراسرار کیس کو حل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پادری کا جرم 50 برس بعد بے نقاب، ننھی گریچن کو انصاف کیسے ملا؟

جینیفر کو آخری بار کرسمس کے بعد دیکھا گیا تھا اور 24 جنوری 2006 کو وہ کرسمس کی چھٹیوں کے بعد دفتر نہیں پہنچی، جس پر اس کے اہلخانہ کو تشویش لاحق ہوئی۔

  

تحقیقات کے دوران جینیفر کی کار اورلینڈو، فلوریڈا میں اس کے گھر سے ایک میل دور لاوارث حالت میں ملی تھی، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک مشتبہ شخص کو گاڑی پارک کر کے جاتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم فوٹیج پرانی اور دھندلی ہونے کے باعث شناخت ممکن نہ ہو سکی۔

جینیفر کے والد کے مطابق اب اے آئی کے ذریعے مشتبہ شخص کے کان کی تصویر کو واضح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کیونکہ کان کی ساخت بھی شناخت کا اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیشی رکن پارلیمنٹ کی بھارت میں پراسرار موت، لاش تاحال نہیں مل سکی

کیس اس وقت فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف لا انفورسمنٹ کے پاس ہے، جہاں پرانے شواہد اور برسوں پہلے لیے گئے ڈی این اے نمونوں کا دوبارہ جائزہ لیا جارہا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اپنی بیٹی کی تلاش میں مسلسل سرگرم ہیں اور اس امید کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی ایک دن اس معمہ کو حل کر دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی