پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل، حکومت کو فقط 10 ارب روپے ملیں گے

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا فیصلہ کن مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے تحت 75 فیصد حصص کی مسابقتی بولی کامیابی سے انجام پا گئی۔ نجکاری سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق حکومت کو فوری طور پر 10 ارب روپے سے زائد رقم موصول ہوگی جبکہ ایئرلائن میں 124 ارب روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

خط کا عکس

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے 23 دسمبر 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 75 فیصد حصص کی مسابقتی بولی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ یہ بولی نجکاری کمیشن کے ذریعے کرائی گئی، جس میں تین کنسورشیمز نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

خط کے مطابق ریزرو پرائس کے بعد عارف حبیب کارپوریشن کی قیادت میں کنسورشیم نے سب سے زیادہ بولی لگائی، جس کی مجموعی مالیت 135 ارب روپے رہی۔ یہ بولی پی آئی اے کے 75 فیصد کنٹرولنگ حصص کے لیے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم حکومت کو مجموعی بولی کی رقم کا 7.5 فیصد، یعنی 10 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کرے گا۔ یہ رقم پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے ذریعے حکومت کو منتقل کی جائے گی۔

باقی 92.5 فیصد رقم، جو 124 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے، پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ میں سرمائے کے طور پر لگائی جائے گی۔ کمپنی کے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری 2 مراحل میں کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں 83 ارب 25 کروڑ روپے بطور ایڈوانس پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ میں جمع کروائے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 41 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے 12 ماہ کی مدت میں ادا کیے جائیں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا یہ معاہدہ حتمی قانونی دستاویزات کی تکمیل اور متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘