وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کے بعد سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق عدالت عظمیٰ میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 33 ہزار 796 رہ گئی ہے، جبکہ 13 نومبر تک سپریم کورٹ میں 56 ہزار 608 مقدمات زیرِ التوا تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت کو 22 ہزار 910 مقدمات منتقل کیے گئے، جس کے بعد عدالت عظمیٰ پر کیسز کا بوجھ نمایاں طور پر کم ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں 333 نئے مقدمات دائر ہوئے، جبکہ اسی دوران 304 مقدمات نمٹا دیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق مقدمات کی منتقلی اور نمٹانے کے عمل کے باعث سپریم کورٹ میں کیسز کے دباؤ میں کمی آئی ہے۔














