اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم، ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

دوسری جانب اسی عدالت نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کے خلاف اور دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کے ضمن میں دائر درخواستیں نمٹا دیں۔

وکیل درخواست گزار تیمور ملک ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملائکہ بخاری اور علی محمد خان کو ڈی سی پنڈی کے احکامات پر 3 ایم پی او کے تحت گرفتارکیا گیاہے۔

اس موقع پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ پنڈی کا کیس ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ انہوں نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم لاہور ہائیکورٹ کی پنڈی بینچ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp