نیٹ میٹرنگ معطل، نیپرا کا پاور کمپنیوں کو انتباہ

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک کے مختلف حصوں میں نیٹ میٹرنگ کی رجسٹریشن کے غیر قانونی معطلی کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔

نیپرا کی تحقیقات کے مطابق متعدد بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کےالیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز نے سرکاری اجازت کے بغیر نئی نیٹ میٹرنگ درخواستیں قبول کرنا بند کر دی تھیں۔ اس اقدام سے صارفین، کاروباری حضرات اور سولر انرجی کے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سستا ہو گیا مگر عام پاکستانی کیوں محروم ہے؟

نیپرا نے واضح کیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے قوانین کے تحت کوئی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی خود سے اس کی معطلی نہیں کر سکتی۔ ریگولیٹر نے تمام پاور کمپنیوں کو تین ورکنگ دن کے اندر اپنے اقدامات کا جواز پیش کرنے اور نیٹ میٹرنگ کی رجسٹریشن کا عمل فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نیٹ میٹرنگ صارفین کو اضافی پیدا شدہ سولر بجلی قومی گرڈ کو بیچ کر اپنے بجلی کے بلوں میں کمی کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں یہ سہولت صارفین اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے اہم مالی ریلیف فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر انقلاب، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع

نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے اس طرح کے اقدامات صارفین کے اعتماد، صاف توانائی میں سرمایہ کاری اور موجودہ قوانین کے نفاذ کو متاثر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستانی ڈیمارش پر ردعمل، شواہد فراہم کرنے پر زور

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

محترمہ کی زندگی جمہوریت کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے، صدر مملکت کا بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

سال 2025 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی؟

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی