اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: تحریک انصاف کی درخواست منظور، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں توسیع

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 دن کی توسیع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے قبل بڑا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق اب امیدوار 30 دسمبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ اس سے قبل آخری تاریخ 27 دسمبر مقرر تھی۔

پاکستان الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں بلدیات کمیٹی کے سیکریٹری انجم شہزاد تنولی نے چیف الیکشن کمشنر سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت بڑھانے کی استدعا کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے 26 دسمبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیے: الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 125 یونین کونسلز ہیں اور ہر یونین کونسل میں کم از کم 9 کونسلرز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہونا ضروری ہیں۔

تعطیل کے باعث امیدواروں، تجویز کنندگان اور متعلقہ دفاتر کو انتظامی اور لاجسٹک مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، جس سے آخری دن غیر ضروری رش اور مشکلات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری، پولنگ 16 فروری کو ہوگی

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 15 فروری کو ہوگی جبکہ نتائج 16 سے 19 فروری کے درمیان مرتب کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کی پالیسی کے مطابق ان کارکنان کو ٹکٹ ترجیحاً دیے جائیں گے جو گزشتہ 3 برسوں کے دوران پارٹی اور اس کے نظریے سے وابستہ رہے اور قربانیاں دیتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو