حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجا کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سابق فوجی افسر عادل راجہ (@soldierspeaks) پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے جس میں تعمیل کی رپورٹس سات دن کے اندر جمع کرائی جائیں گی pic.twitter.com/zqiH4Giufi
— Asif Kareem Khetran (@AsifKareemTweet) December 27, 2025
عادل فاروق راجا کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ وفاقی کابینہ نے بھی ان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر عادل فاروق راجا کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی شق ’11 ای ای‘ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔













