سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں: پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور اس دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں دیگر ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
’پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’عزم استحکام‘ ویژن کے تحت انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘














