ملزم کی ضمانت، سپریم کورٹ نے مقدمات میں پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے ایک اہم سماعت کے دوران مخالف فریق کو زخمی کرنے والے ملزم عبدالستار کی ضمانت منظور کرلی۔

کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے کی نوعیت اور پولیس کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: مخالفین کے گھر اور جانور جلانے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی

وکیل مدعی کے مطابق، ملزم عبدالستار نے ارشاد نامی شخص پر 2 فائر کیے، جبکہ 3 ملزمان فائرنگ میں شامل تھے۔

ججز نے اس صورتحال پر شک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کس کا فائر کس پر لگا، اتنے لوگوں میں کیسے پتہ چلتا ہے، پولیس ایسے مقدمات خود خراب کرتی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ مدعی نے کیا سامنے کھڑے ہو کر گولیاں شمار کی تھیں، انہوں نے پنجاب پولیس کے مقدمات میں ریکارڈنگ کے معیار پر سوال اٹھایا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کرلی

جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ صرف پنجاب میں اس نوعیت کے مقدمات میں گولیوں کا اندراج ہوتا ہے، باقی جگہوں پر نہیں۔

بینچ نے مزید ریمارکس دیے کہ ایسے مقدمات سے جرم کرنے والا بچ جاتا ہے اور شکوک پیدا ہونے کی صورت میں فائدہ ملزم کو پہنچتا ہے۔

عدالت نے پولیس کے رویے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس مقدمات میں سچ لکھے، بصورت دیگر ایک بے گناہ کو بچانے کے لیے 100 گنہگار چھوڑنا پڑتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا ایک شاندار فیصلہ

جسٹس مسرت ہلالی نے مزید کہا کہ پنجاب کے سارے مقدمات ایک ہی پیٹرن پر درج کیے جاتے ہیں اور پولیس والے خود مشورے دیتے ہیں، جس سے عدالتی فیصلے متاثر ہو سکتے ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ جرم کا ذمہ دار ایک شخص ہوتا ہے مگر مقدمات میں پورا خاندان نامزد ہوتا ہے، جس سے انصاف کی راہ میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ