ڈپٹی کمشنر آفس نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں ایک بار پھر 31 دسمبر تک دفعہ 144 میں توسیع کردی گئی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاؤڈ سپیکر ،اسحلے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ pic.twitter.com/3y0VnkJgVr
— Latif Shah (@LatifShah27163) December 29, 2025
اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت عوامی اجتماعات، دھرنے، سیاسی جلسے اور ریلیاں مکمل طور پر ممنوع ہوں گی۔
مزید برآں، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے مطابق، ضلع میں دفعہ 144 پچیس دسمبر سے نافذ تھی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر اس کی مدت میں توسیع کی گئی ہے تاکہ ضلع بھر میں امن و امان قائم رہے اور کسی بھی ہنگامہ آرائی سے بچا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری کو امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید توسیع یا خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا۔














