چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان(سی جے پی) نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے کر سماعت مقرر کر دی ہے۔ لارجر بنچ جمعہ کو 11 بجے سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس نے آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا جو کل گیارہ بجے سماعت کریگا۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت اور مقدمے کو نمٹانے کے لیے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ جمعہ کو صبح 11بجے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم کردہ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستیں صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری اور سیکرٹری بارمقتدراخترشبیراور وکیل حنیف راہی نےدائرکی ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

حکومت نے ججز کی آڈیو لیکس کے معاملے پرتحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا ہے جس کی سماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق شامل ہیں

واضح رہے کہ آڈیو لیکس کمیشن معاملے کی ایک سماعت بھی کرچکا ہے  جب کہ دوسری سماعت ہفتہ 27 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔ آڈیو لیکس کمیشن نے 4 افراد کو کمیشن کے روبرو طلب کر رکھا ہے۔

گزشتہ سماعت کے دوران کمیشن نے ایک حکم نامے کے تحت بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار حفیظ اللہ خجک کو کمیشن کا سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت