ریکارڈز اور ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ویراٹ کوہلی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر 250 ملین فالوورز مکمل کرنے والے پہلے ہندوستانی اور پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ویراٹ کوہلی لیجنڈ فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے بعد مجموعی طور پر تیسرے ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔
2008 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے ہی ویرات کوہلی نے اپنی غیر معمولی بلے بازی سے کرکٹ کے شائقین کے دلوں میں گھر کرلیا یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی فالونگ بڑھتی چلی گئی۔
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر صارفین ویراٹ کوہلی کے اس ریکارڈ کے بارے میں تبصرے کرتے نظر آئے ، صارف فرید خان نے اسی حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کنگ کوہلی انسٹاگرام پر 250 ملین فالوورز کو عبور کرنے والے پہلے ایشیائی بن گئے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کرکٹر بھی ہیں۔ مجموعی طور پر کھلاڑیوں میں، کوہلی سے پہلے صرف کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے ایسا کیا ہے۔
King Kohli becomes the first Asian to surpass 250 Million followers on Instagram, he is also the first cricketer ever to achieve this feat. Overall among sportsmen, only Cristiano Ronaldo and Lionel Messi have done that before Kohli 🐐 pic.twitter.com/Ziu87hu3pw
— Farid Khan (@_FaridKhan) May 25, 2023
صارف فرید خان نے ٹویٹ کی تو ان کی ٹویٹ کے جواب میں تبصروں کا ایک انبار لگ گیا جہاں ویراٹ کوہلی کی مداح خوش دیکھائی دیے وہاں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو تنقید کرتے نظر آئے ، اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا انسٹاگرام فالوورز سے فرق نہیں پڑتا وہ پھر بھی بہترین ہی رہیں گے۔
IG followers don’t matter he will still remain GOAT 🐐
— Tanishq (@183and82) May 25, 2023
اتنی بڑی تعداد میں فالوورز کی خبر سن کر کچھ صارفین کو یقین نہیں آیا ان کا ماننا تھا کہ یہ فالوورز خریدے گئے ہیں، ایک صارف نے لکھا یہ خود بوٹس سے فالو کرواتے ہیں۔
Ye khud bots se follow karata https://t.co/m82yF7r1KS
— Jokic SuperFan (@HiiiiPowerrr) May 24, 2023
گفتگو مزید آگے بڑھی تو ان کے مداح اس بار بھی آئی پی ایل کی ٹرافی نہ جیت سکنے پر دکھی نظر آئی ایک صارف نے لکھا بغیر کسی آئی پی ایل ٹرافی کے برانڈ!
The Brand without any IPL trophies!#ViratKohli https://t.co/2NCBlEmINJ
— Naveedh Nisthar (@itsmenaveee) May 24, 2023
کرکٹ کی میدان کی طرح جہاں ویراٹ کوہلی کا موازنہ بابر اعظم سے کیا جاتا ہے یہاں بھی کچھ صارفین بابر اعظم کی فالوونگ نہ ہونے پر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے جبکہ کچھ صارفین بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آئے جن کا کہنا تھا کہ میدان کی پرفارمنس اچھی ہونی چاہیے سوشل میڈیا کی فالوونگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔