پاکستان مخالف بیان پر افغان شہری گرفتار، ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے خلاف بیان دینے والے افغان شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق افغان باشندہ شاہ نواز کی پاکستان مخالف بیان پر مبنی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طیارے کے پہیے میں چھپ کر دہلی پہنچنے والا افغان لڑکا ڈی پورٹ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری شاہ نواز کو داؤدزئی کے علاقے میں واقع مہاجر کیمپ خزانہ سے گرفتار کیا گیا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے پاکستان مخالف بیان دینے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افغان شہری نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ خیبر پختونخوا کا علاقہ اٹک تک افغانستان کا حصہ ہے اور وہ یہاں سے کہیں نہیں جائیں گے۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پشاور میں خزانہ تھانے کے ایس ایچ او نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: افغان باشندے غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے کے لیے پاکستان کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اسے افغانستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریاستی خودمختاری اور ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی بیان یا سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا منسوخ کر دیا، ہزاروں خاندان پھنس گئے

واقعے کے بعد شہر میں سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں بھی خاصی بحث دیکھنے میں آئی۔

بعض شہریوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ملزم کو اٹک لے جانا چاہیے تھا، تاہم پولیس نے واضح پیغام دیا کہ یہ افغانستان نہیں، قانون کی حد ہے۔

مزید پڑھیں: چاغی میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 179 افغان شہری گرفتار

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے یکم اپریل 2025 سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس کے تحت اب تک لاکھوں افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں قانون کے مطابق اور ملکی سلامتی کے پیش نظر جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘