پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے عسکری املاک پر حملوں کی ہرکڑی زمان پارک سے جڑنے لگی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور کے زمان پارک میں واقع عمران خان کی رہائشگاہ سے نکل کر جناح ہاؤس پرحملے کرنے والے 120 مزید ملزمان پولیس ریڈار پر آچکے ہیں۔
Target B by A. Khaliq Butt on Scribd
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے شناختی کارڈز کی کاپیوں کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ بھی تفتیشی افسران کو فراہم کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویڈیوز اور جیوفینسنگ کے ذریعے مذکورہ ملزمان کی 8 مئی کوزمان پارک اور 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران شارٹ لسٹ ہونے والے 154 افراد میں 34 صحافی اورپولیس ملازمین بھی شامل تھے۔ تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔