آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے کھلاڑی عثمان خواجہ کی حمایت کرتے ہیں، جنہیں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے دوران تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
خواجہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ 5ویں ایشز ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے اور ساتھ ہی کہا کہ ان پر ہونے والی بعض تنقید میں نسل پرستانہ پہلو بھی شامل تھے۔
خواجہ پر اس بات کی تنقید ہوئی تھی کہ انہوں نے پرتھ ٹیسٹ سے پہلے گالف کھیلا اور اس سے ان کی میچ کی تیاری متاثر ہوئی۔ اسمتھ نے کہا کہ یہ تنقید غیر منصفانہ تھی اور خواجہ ہمیشہ یکساں محنت کے ساتھ تیار ہوتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ’تضحیک کا نشانہ نہ بنائیں‘، عثمان خواجہ کا نسلی تعصب اور دوہرے معیار پر کھلا اظہار
انہوں نے مزید کہا کہ میں عثمان خواجہ کے ذہن میں نہیں جا سکتا، لیکن وہ 15 سال سے بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ان کے گالف کھیلنے اور زخمی ہو جانے کے مقاملے پر تنقید کرنا غیر منصفانہ ہے۔
اسمتھ نے خواجہ کے شاندار کیریئر کو سراہا اور کہا کہ میں نے ان کے کھیل کا مشاہدہ انڈر19 بمقابلہ انڈر17 ٹیموں کے میچز میں کیا ہے اور مجھے ان کی بیٹنگ بہت متاثر کن لگی۔ ان کی لمبے عرصے تک مسلسل ترقی واقعی قابل تعریف ہے۔














