بنگلہ دیش میں بی این پی رہنما فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروع

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے جنوب مغربی ضلع جیسور میں ہفتے کی شام اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے ایک مقامی رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق مقتول عالمگیر حسین جیسور میونسپلٹی کے تحت بی این پی کی وارڈ نمبر 7 یونٹ کے جوائنٹ جنرل سیکریٹری تھے اور اس سے قبل سٹی بی این پی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے تھے۔ وہ موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ ایک مقامی اسکول کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں متنازع بیان وائرل ہونے پر طلبا تحریک کے مقامی رہنما گرفتار

عالمگیر حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں سر پر گولیوں کے مہلک زخم آئے تھے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (کرائم) ابوالبشر نے بتایا کہ پولیس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اور سیاسی و کاروباری پہلوؤں سمیت تمام ممکنہ محرکات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

سینیئر بی این پی رہنماؤں نے اسپتال کا دورہ کیا اور اس قتل کو اپوزیشن کارکنوں کے خلاف منظم تشدد قرار دیتے ہوئے اسے قابلِ مذمت اور غیر جمہوری عمل کہا۔

یہ بھی پڑھیے: عام انتخابات سے قبل جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے مرکزی رہنما کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

اہلِ خانہ اور مقامی افراد کے مطابق عالمگیر حسین ایک پُرامن طبیعت کے انسان تھے اور زمین کی خرید و فروخت کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ ان کے بھائی نے بتایا کہ خاندان اس واقعے پر شدید صدمے میں ہے اور انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال