لکی مروت میں دہشتگردوں کا حملہ، ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی انجام دینے والے 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے نے علاقے میں سکیورٹی خدشات کو دوبارہ اجاگر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے، امریکی جریدے کا انکشاف

میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگرد سرائے نورنگ میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ، جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں مزید قانونی اور طبی کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دہشتگردوں کی تلاش میں تعاون کریں۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp