پاک-امریکا تعلقات بہترین، امریکی کمپنیاں ریکوڈک منصوبے پر جلد اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، امریکی سفارتکار

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفارت خانے پاکستان میں منسٹر کاؤنسلر برائے پبلک ڈپلومیسی اینڈی ہیلس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت کے ایگزم بینک (ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف دی یو ایس) کے اشتراک سے پاکستان کے اہم معدنی منصوبے ریکوڈک میں کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے

وی نیوز ایکسکلوسیو سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈی ہیلس نے کہاکہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں امریکی کاروباری اداروں کی دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جبکہ پاکستانی عوام بھی امریکی کمپنیوں کی آمد کو گہری دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی کمپنیوں کی جانب سے عملی کام کے آغاز کے وقت کا تعین ممکن نہیں، کیونکہ سرمایہ کاری کے فیصلے امریکی حکومت نہیں بلکہ نجی امریکی کمپنیوں کی سطح پر کیے جاتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہاکہ امریکی سفارت خانے میں اس منصوبے کے حوالے سے غیر معمولی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کی واضح علامت ہے۔

پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار

اینڈی ہیلس نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات اس وقت اپنی بہترین سطح پر ہیں۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مضبوط روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوط بنیادوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے لیے مثبت بیانات نے عوامی سطح پر بھی خیرسگالی کو فروغ دیا ہے۔

تعلیم اور عوامی روابط تعلقات کا بنیادی ستون

امریکی سفارتکار نے تعلیم کو پاک امریکا تعلقات کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں فل برائٹ پروگرام کو 75 برس مکمل ہو چکے ہیں، جس کے تحت اب تک 9 ہزار سے زیادہ پاکستانی طلبہ امریکا کی بہترین جامعات سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کا سب سے بڑا فل برائٹ پروگرام پاکستان میں جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے ایچ 8 سیکٹر میں یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان (USEFP) کی نئی عمارت قائم کی گئی ہے، جہاں فل برائٹ، انٹرپرینیورشپ پروگرامز، ایجوکیشن یو ایس اے اور فری ریسورس سینٹرز پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔

نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور ایکسچینج مواقع

اینڈی ہیلس کے مطابق فل برائٹ کے علاوہ انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام (IVLP) سمیت متعدد قلیل المدتی ایکسچینج پروگرام جاری ہیں، جن کے ذریعے پاکستانی پروفیشنلز کو امریکا میں تربیت اور پالیسی ایکسپوژر کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

’ایجوکیشن یو ایس اے کے دفاتر اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں قائم ہیں، جبکہ آن لائن رہنمائی بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے۔‘

امریکی سرمایہ کاری اور روزگار

ایک سوال کے جواب میں اینڈی ہیلس نے کہاکہ امریکی کمپنیاں جہاں بھی سرمایہ کاری کرتی ہیں وہاں مقامی باصلاحیت افرادی قوت کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی کاروباری ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں بلکہ مقامی کمیونٹی کو بھی ترقی کے عمل میں شامل کررہے ہیں۔

پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف

اینڈی ہیلس نے پاکستانی ثقافت، مہمان نوازی اور کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا اصل قومی کھیل ’مہمان نوازی‘ ہے۔

انہوں نے کراچی کی بریانی کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیا اور کہاکہ پاکستانی گھروں میں مہمان کے ساتھ برتاؤ دنیا میں منفرد ہے۔

نوجوان نسل مستقبل کی ضمانت

انہوں نے کہاکہ اگر کسی ملک کے ساتھ اگلے 50 سال کے لیے مضبوط تعلقات قائم کرنے ہوں تو نوجوانوں پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ امریکی سفارت خانے کی کوشش ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق اور معاشی مواقع سے متعلق مستند اور قابلِ اعتماد معلومات فراہم کی جائیں۔

پاکستانی عوام کے لیے پیغام

اینڈی ہیلس نے پاکستانی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ یو ایس ای ایف پی اور ایجوکیشن یو ایس اے کے مفت تعلیمی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے کہاکہ یہ تمام سہولیات عوام کے لیے بلا معاوضہ اور قابلِ رسائی ہیں، اور امریکی سفارت خانہ پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘