دکی: کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، ایک کان کن جاں بحق

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دکی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور ایک کان کن جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں: دکی میں کوئلہ کان حادثہ، 3 مزدور جاں بحق

واقعے کے بعد 20 گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد کان کن کی لاش نکال لی گئی۔ ریسکیو اور تفتیشی عملے نے کان کے خطرناک حصے میں داخل ہو کر محفوظ طریقے سے لاش بازیاب کی۔

مزید پڑھیں: کوئلہ کان حادثہ: 11 لاشیں نکالی جا چکیں، ایک کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

چیف انسپیکٹر مائنر عبد الغنی نے تصدیق کی کہ دھماکا مہن گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا اور مزید حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے میں نگرانی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp