وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کر دیا ہے، آئمہ کرام کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آئمہ کرام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی پر رہنماؤں کا خراجِ عقیدت
پنجاب میں پہلی بار 66 ہزار سے زائد امام مسجد صاحبان کو ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 20 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آئمہ کرام کی فلاح و بہبود کے لیے "اعزازیہ کارڈ" کا باقاعدہ اجرأ کر دیا گیا ہے۔ کارڈ لانچنگ پروقار تقریب میں علماء کرام کی بڑی تعداد میں شرکت
Highlights…! pic.twitter.com/4vyD1oYXl6
— PMLN (@pmln_org) January 8, 2026
شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آئمہ کرام کو براہ راست ڈیجیٹل ادائیگی کی جائے گی، جس کے تحت اعزازیہ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جا سکے گی۔ فروری سے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ادائیگیاں شروع کر دی جائیں گی۔
آئمہ کرام کی بے مثال خدمات کے اعتراف کی شاندار مثال قائم۔۔۔ pic.twitter.com/Kezk4C8cKg
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) January 8, 2026
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کو سٹیج پر بلا کر اعزازیہ کارڈ تقسیم کیے۔ اٹک سے رفیق مغل، فیصل آباد سے رضوان کوثر، ملتان سے نادر رضا جعفری، لاہور سے عبدالوحید، بھکر سے غلام مصطفی، پاکپتن سے اویس منظور، مظفر گڑھ سے سید محمد عون اور ڈی جی خان سے عطاالرحمن کو اعزازیہ کارڈ پیش کیے گئے۔
آئمہ کرام کا احترام، ریاست کی ذمہ داری۔۔۔ pic.twitter.com/opFhCmumqU
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) January 8, 2026
یہ بھی پڑھیں: کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر پھر تنقید
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کی آمد کو حکومت پنجاب کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام معاشرے میں دینی اور اخلاقی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔













