امریکی ورجن آئی لینڈز کے جزیرے سینٹ کروکس میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک خاتون پر شارک نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور بعد ازاں جانبر نہ ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:شارک نارنجی کیوں ہے؟ سائنسدانوں نے راز کھول دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی سہ پہر سینٹ کروکس کے ڈورش بیچ کے قریب سمندر میں تیراکی کے دوران ایک شارک نے منیسوٹا سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ خاتون پر حملہ کیا۔ حملے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 28 منٹ پر پولیس کو دی گئی، جس کے بعد میرین یونٹس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
Woman killed after shark rips off her arm in US Virgin Islands: ‘Ungodly screaming’ https://t.co/PH2l8acF4H pic.twitter.com/f2BbunF9Rx
— New York Post (@nypost) January 9, 2026
ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو شدید زخمی حالت میں پایا، جن کا ایک بازو حملے میں ضائع ہو چکا تھا۔ حکام نے ممکنہ طور پر کسی دوسرے متاثرہ شخص کی تلاش بھی کی، تاہم کوئی اور فرد نہیں ملا۔ خاتون کی شناخت آرلین لیلس کے نام سے ہوئی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی مارکیٹوں میں شارک کے گوشت میں جعلسازی، نایاب اقسام بھی دسترخوان تک پہنچ گئیں
امریکی ورجن آئی لینڈز کے گورنر البرٹ برائن جونیئر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ اور اس المناک واقعے کے عینی شاہدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے فوری مدد کرنے والے شہریوں اور ریسکیو اہلکاروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

حکام کے مطابق شارک کی قسم کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ حالیہ ہفتوں میں امریکا اور اس کے زیر انتظام علاقوں میں شارک کے حملے سے ہونے والی دوسری ہلاکت ہے۔ اس سے قبل دسمبر میں کیلیفورنیا کے مونٹیری بے میں بھی ایک خاتون شارک حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔












