پی آئی اے کے بعد اب کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ وفاقی وزیر مملکت نے بتا دیا

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ 2022 میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ سے نکل جائے گا، حکومتی کوششوں کی بدولت 2025 پاکستان کے لیے کامیابی کا سال ثابت ہوا، پی آئی اے کے بعد اب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائےگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی ہے، اور سفارتی تعلقات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور انڈونیشیا کا تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم، اہم معاہدہ طے پا گیا

انہوں نے بتایا کہ امریکا سمیت کئی دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں، جن میں بنگلہ دیش بھی شامل ہے، 2025 پاکستان کے لیے کامیابی کا سال ثابت ہوا۔

وزیر مملکت نے مزید کہاکہ 2022 میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کی بدولت ملک نے مالی مشکلات پر قابو پایا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے سائفر کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، تاہم آج موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے جاتے ہوئے بھی ملک کو نقصان پہنچایا، اور پچھلے سال کچھ حلقے یہ کہتے تھے کہ منی بجٹ کے بغیر بجٹ نہیں چل سکے گا، مگر دیکھیں کہ کوئی منی بجٹ نافذ نہیں ہوا۔

انہوں نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں بولی شفاف طریقے سے لگی اور سب نے براہِ راست مشاہدہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، اب مل کر آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم

وزیر مملکت نے بتایا کہ قومی ایئر لائن اب مزید بہتری کی طرف جائے گی، اس کا فلیٹ دُگنا کیا جائے گا، اور بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘