’کیا آپ مر چکے ہیں‘ نامی ایپ چین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، وجہ کیا ہے؟

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی نئی ایپ ’آر یو ڈیڈ‘ یعنی کیا آپ مرچکے ہیں انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے اور خاص طور پر اکیلے رہنے والوں میں مقبول ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا چینی ایپ ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب ہے؟

یہ ایپ ایک سیفٹی ایپلیکیشن ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اکیلے رہتے ہیں اور انہیں اس بات کا خوف ہوتا ہے کہ کہیں وہ اکیلے مر جائیں اور کسی کو خبر نہ ہو۔

مذکورہ ایپ مئی 2025 میں متعارف کرائی گئی۔ صارفین کو ہر 2 دن بعد ایک بڑے بٹن پر کلک کر کے یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

اگر مقررہ وقت پر صارف یہ چیک ان نہ کرے تو ایپ خودکار طور پر ان کے متعین کردہ ایمرجنسی کانٹیکٹس کو الرٹ کر دیتی ہے اور بتاتی ہے کہ ممکن ہے کچھ غلط ہو گیا ہو۔

حالیہ ہفتوں میں چین کے شہروں میں اکیلے رہنے والے افراد نے اپنی حفاظت کے لیے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جس کے نتیجے میں یہ چین میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی پیڈ ایپ بن گئی۔

چینی ریاستی میڈیا  گلوبل ٹائمز کے مطابق سنہ 2030 تک چین میں 2 کروڑ ایسے گھرانے ہوں گے جو صرف ایک فرد پر مشتمل ہوگا۔

مزید پڑھیے: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دوڑ: چینی کمپنی ڈیپ سیک نے میدان مار لیا

اس ایپ کو سیفٹی کمپینیئن کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور یہ اکیلے رہنے والے طلبہ، آفس کارکنان اور دیگر افراد کے لیے ہے جو تنہائی میں زندگی گزارتے ہیں۔

صارفین کے تاثرات

ایک صارف نے کہا کہ اکیلے رہنے والے ہر مرحلے میں اس طرح کی ایپ کی ضرورت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل ’ڈیپسیک آر1‘ نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا

ایک اور صارف نے لکھا کہ اکیلے رہنے والے لوگ بغیر کسی کو خبر دیے مر سکتے ہیں اور کوئی مدد کے لیے کال نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں، اگر میں اکیلا مر گیا، تو میری لاش کون اٹھائے گا۔

ایپ کی قیمت

ابتدائی طور پر یہ مفت تھی لیکن اب اس کا پیڈ ورژن دستیاب ہے جس کی کم قیمت 8 یوآن ہے۔ یہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 320 روپے بنتے ہیں اور یہ فی الحال ایک بار ادائیگی کرکے مل جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘