اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں، ایرانی آرمی چیف

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ 2025 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ ایرانی مسلح افواج کے لیے ایک غیر معمولی اور منفرد تجربہ ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیں: ایران کے عوام احتجاج جاری رکھیں اور اداروں پر قبضہ کرلیں، مدد پہنچنے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ان کے مطابق ایران وہ واحد ملک ہے جس نے مغربی ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی حمایت سے لیس اسرائیل کے ساتھ اس سطح پر براہِ راست محاذ آرائی کی۔

ایرانی آرمی چیف نے بتایا کہ جنگ کے بعد گزشتہ 6 ماہ کے دوران کی گئی عسکری تیاریوں کے نتیجے میں ایران کو اسرائیل اور امریکا کی جانب سے درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت حاصل ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر شدید حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے بھی مسلسل جوابی کارروائیاں کیں، جن سے اسرائیل کے متعدد مقامات متاثر ہوئے۔ اس دوران امریکا نے بھی ایران کے اندر 3 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

اس وقت ایران میں حکومت کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، اور اب تک تصادم میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے عوام کو مدد پہنچنے والی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کے جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی کا عوامی بغاوت کا اعلان، تہران واپسی کی تیاری

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران کے عوام احتجاج جاری رکھیں اور اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں۔

انہوں نے مظاہرین کے قتل اور تشدد میں ملوث افراد کے نام محفوظ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ جب تک مظاہرین کے بے مقصد قتل کا سلسلہ بند نہیں ہوتا، وہ ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے