بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کو کھری کھری سنادیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے سردار عبدالقیوم نیازی سے سوال کیا کہ آزاد کشمیر کے کارکنان کہاں ہیں؟ جس پر قیوم نیازی نے جواب دیا کہ ہم نے پلندری میں بڑا پروگرام کیا ہے، کل سہنسہ میں کرنا ہے۔
علیمہ خان: کشمیر کہاں ہے؟ آپ تو وہاں کھڑے ہیں ناں؟
سردار قیوم نیازی صاحب ہم نے پلندری میں بڑا پروگرام کیا
ماواں اخہہ زیادتی ہے🤦♂️🤦♂️ pic.twitter.com/ZO1mgHitSh— احتساب Ehtesabb TV (@EhtesabbTV) January 13, 2026
علیمہ خان نے کہاکہ نہیں، نہیں، اب آپ فکر نہ کریں، ہم نے لوگوں کو کہہ دیا ہے کہ اگر آپ کھڑے نہیں ہوتے تو لوگ خود کھڑے ہو جائیں گے اور لوگ کھڑے ہوں گے۔
سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہاکہ یہ زیادتی ہے جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ میں اپنی بات نہیں کررہی، لوگوں کی بات کررہی ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ یہ ٹولہ ہوتا ہے بیچ میں جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ نہیں جی، ہمیں نظر آنا چاہیے کہ آپ کھڑے ہیں، کشمیر پورا نکل رہا ہے۔ جس پر عبدالقیوم نیازی نے کہاکہ میں آپ کو ویڈیو بھیجوں گا۔
یاد رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تھے، اور ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت حافظ حامد رضا، سینیئر نائب صدور چوہدری مقبول گجر، میاں شفیق جھاگوی اور دیگر بھی موجود تھے۔













