خوش اخلاقی اور عوامی خدمت ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف کا آسان خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک شاندار اقدام ہے اور یہاں کے اسٹاف کی خوش اخلاقی، احترام اور خدمت کی اعلیٰ خصوصیات شہریوں کے لیے ایک مثبت تجربہ ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایف پی آر اور دیگر متعلقہ ادارے اس مرکز میں خدمات فراہم کریں گے، جس سے عوام کے لیے سہولت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اسٹاف ممبرز کی تربیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹرز ٹرینرز کی زیر نگرانی یہ ٹیم نہ صرف وطن میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تربیت حاصل کر چکی ہے، اور ان کی خوش اخلاقی اور احترام عوام کی خدمت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز کی خدمات سے یہاں آنے والے پاکستانی بھائی بہن اور نوجوان نہ صرف فائدہ اٹھائیں گے بلکہ اسٹاف کی محنت اور مسکراتے ہوئے چہروں کو بھی دل سے سراہیں گے۔

https://twitter.com/PakTVGlobal/status/2011710405371183403

وزیر اعظم نے اس ادارے کے قیام میں شامل محنت کشوں، سٹڈی گروپس اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیاری کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مرکز کو عوام کی خدمت میں کامیاب بنائے اور اس کی مزید توسیع کے منصوبے جلد مکمل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے نہ صرف یہاں ایکسپینشن کرنی ہے بلکہ مظفرآباد میں بھی اسی طرح کا شاندار سینٹر قائم کیا جائے گا، جو حکومت پاکستان کے تعاون سے آزاد کشمیر کی حکومت کو دیا جائے گا۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی ایک سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں کے بھائی بہن اور عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ بعد میں مزید سینٹرز کھولنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا نیوٹیک کی کارکردگی پر اطمینان، تربیتی پروگرامز کے نئے اہداف کی ہدایت

وزیراعظم نے کہا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہاں کی مینجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں گزارش کرتا ہوں کہ آپ کی بہترین کارکردگی اور خوش اخلاقی سے یہاں آنے والے صارفین متاثر ہوں اور مزید لوگ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے آئیں، تاکہ یہ ادارہ جس مقصد کے لیے بنایا گیا اور جس سرمایہ سے قائم ہوا، وہ بھرپور طریقے سے عوام تک پہنچ سکے۔ آپ کی خدمت، مسکراہٹ اور الرٹس نہ صرف دین میں بلکہ دنیا میں بھی آپ کے لیے اجر کا باعث بنیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے